جسمانی نمونے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دئیے، کیس کی مزید تفتیش جاری
عثمان حیدر نے اپنی بیوی، بیٹی کو قتک کرے لاشیں مختلف علاقوں میں پھینک دی تھیں
لاہور(کرائم رپورٹر)سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ خاتون اور بچی کی قبر کشائی کر کے ری پوسٹ مارٹم کے لیے جسمانی نمونے بھجوا دیے ہیں۔پولیس کے مطابق لاشیں ملنے کے بعد مقتولہ ماں اور بیٹی کو لاوارث قرار دے کر سپردِ خاک کر دیا گیا تھابعد ازاں ملزم عثمان حیدر کے انکشافات پر یہ بات سامنے آئی کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد مختلف علاقوں میں لاشیں پھینکی تھیں۔برکی پولیس نے مقتولہ کی بہن تہمینہ شوکت کو مقدمے میں دفعہ 302 کے تحت مدعی بنا دیا ہے۔ مدعی کی درخواست پر ڈیڈ باڈیز ان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ تہمینہ شوکت مقتولہ ماں اور بیٹی کو اوچ شریف میں سپردِ خاک کریں گی۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ری پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔