اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے مبینہ طور پر قتل خاتون کی قبر کشائی کیخلاف شوہر کی درخواست خارج کردی اور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا اسلامی معاشرہ اجازت دیتا ہے لڑکی بھگاکر شادی کرلو؟خاتون کی والدہ قبر کشائی چاہتی ہے،والدہ کو شک ہے شوہر نے بیٹی کو قتل کیا۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ بیٹی کی موت پر شوہر نے والدہ کو اطلاع تک نہیں دی،شوہر میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ تدفین کی والدہ کو اطلاع دیتا،کیا شوہر نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی ہے؟