کراچی، میر رضا کی قبر کشائی کیلئے تمام انتظامات مکمل، والد نے روک دیا

  قبر کشائی کوئی مذاق نہیں، متنازع میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں قبر کشائی کی اجازت نہیں دیں گے
 کیس میں سامنے آنے والی صورتِ حال انتہائی سنجیدہ ہے،وکیل جبران ناصر  ایڈوکیٹ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی (آئی این پی )کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی قبرکشائی کیلئے  تمام انتظامات مکملکرلئے گئے تاہم والد نے قبر کشائی  سے روک دیا ۔پولیس کی ٹیم پی ای سی ایچ ایس قبرستان پہنچ گئی تاہم  میر رضا کے والد نے انتظامیہ کوبیٹے کی قبرکشائی سے روک دیا۔میر رضا کے والد کا کہنا ہے کہ راتوں رات میڈیکل بورڈ تبدیل کردیا گیا، اس لیے ہم قبر کشائی نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر علی رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر  ایڈوکیٹ نے کہا کہ میڈیکل بورڈ سے متعلق تیسرا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، پہلے اور دوسرے میڈیکل بورڈ کو ضم کرکے تیسرا میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے، ہم میڈیکل بورڈ کے تیسرے نوٹیفکیشن کو بھی نہیں مانتے، میر رضا کے والدین نے بیانات تفتیشی افسر کو ریکارڈ کروادئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبر کشائی کوئی مذاق نہیں، متنازع میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں قبر کشائی کی اجازت نہیں دیں گے، کیس میں سامنے آنے والی صورتِ حال انتہائی سنجیدہ ہے