100 سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے موثر کارروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے سنگین جرائم میں ملوث سینچری ہولڈر ملزم کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جان کر چیک کیا گیا ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر اس کے خلاف چوری، ڈکیتی اور جھپٹا سمیت 100 سے زائد سنگین مقدمات درج پائے گئے۔ گرفتار ملزم ناصر مختلف کریمنل گینگز کا سرغنہ بھی ہیڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کر دیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ اشتہاری اور عادی ملزمان کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ڈولفن فورس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔