چوری کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو گرین ٹاؤن، کاہنہ، نواب ٹاؤن اور رائیونڈ کے علاقوں سے مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا گیاملزمان کی شناخت ای پولیس ایپ کے ذریعے کی گئی، جس پر انکشاف ہوا کہ یہ افراد مختلف تھانوں میں درج چوری کے مقدمات میں اشتہاری ہیں۔ گرفتار ملزمان میں وسیم، حیدر، صابر اور نظام علی شامل ہیں، جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گرین ٹاؤن، تھانہ کاہنہ، تھانہ نواب ٹاؤن اور چوکی اڈا پلاٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے اس موقع پر کہا کہ ڈولفن سکواڈ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔