دوہرے قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اسکواڈ نے دوران چیکنگ سندر پولیس کو دوہرے قتل  کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس ریسپانس یونٹ نے جین مندر سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا تو کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر اے کیٹگری کا اشتہاری نکلاملزم کیخلاف تھانہ سندر لاہور میں قتل کے 2 مقدمات درج ہیں جو گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 4 سال سے روپوش تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم شہزاد قانونی کارروائی کیلئے تھانہ لٹن روڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے