مختلف مقدمات میں مطلوب 22 اشتہاری گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج چوکی بائی پاس رائیونڈ محمد افضال نے PO ٹیم کے ہمراہ دو روزہ مؤثر کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 22 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیایہ کارروائیاں ایس ایچ او رائیونڈ کی خصوصی ہدایات پر کی گئیں۔پولیس کے مطابق گرفتاریاں دورانِ پٹرولنگ، مختلف ناکہ جات اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار ملزمان اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری تھے جو ڈکیتی، چوری، 489-F، فراڈ اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں لاہور پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں رضا الہٰی، شہزاد، عبدالرزاق، محبوب، رفیق، خالد، زاہد، زبیر، فریاد حسین، سردار، مبشر علی، داؤد، نیامت خورشید، شاکر، شیر محمد، مختار احمد، قدرت اللہ، سہیل، نعیم، محمد طارق، فجر خاں اور سلیم شامل ہیں۔ تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے انچارج چوکی بائی پاس محمد افضال اور ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور کڑی نگرانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔