11 مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ کئی سالوں سے مختلف تھانوں کو مطلوب 11 مقدمات میں مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ کئی سالوں سے مختلف تھانوں کو مطلوب 11 مقدمات میں مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد کے مطابق ملزم کی شناخت مرزا محمد منور کے نام سے ہوئی ملزم دفعہ 406 اور 489 کے جرائم میں مفرور تھا جیسے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انویسٹیگیشن کے حوالہ کر دیا گیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نیانچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائیاں کرنے پر شاباش دی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں