لاہور: پارکوں اور گرین بیلٹس میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی

لاہور: پارکوں اور گرین بیلٹس میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی

لاہور میں پتنگ بازی کے باعث پیش آنے والے حادثات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارکوں، گرین بیلٹس اور سبزہ زاروں میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور نے شہر کے تمام زونز کے ڈائریکٹرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ متعلقہ ڈائریکٹرز اپنے زیر انتظام پارکوں میں اس پابندی پر عملدرآمد کریں گے، اور احکامات کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پی ایچ اے کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں زون ڈائریکٹرز ذمہ دار ہوں گے، اور عدم عملدرآمد کی صورت میں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔