لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی اور پتنگ لوٹنے کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سندر کے علاقے اسلام نگر میں پتنگ لوٹنے والا 26 سالہ قاسم علی گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سبزہ زار کے ایم بلاک میں پتنگ بازی کے دوران 13 سالہ علی عبداللہ گھر کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہو گیا، جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں پتنگ بازی کے دوران 6 سالہ ریحان سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔اسی طرح باگڑیاں میں پتنگ بازی کے دوران 25 سالہ عبدالباسط گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہو گیا، جبکہ ہنجروال کے علاقے منصورہ بازار میں پتنگ اڑاتے ہوئے 30 سالہ سمیع سعید بھی چھت سے گر کر زخمی ہوا۔ دونوں زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سمیع سعید کی حالت تسلی بخش ہے۔