پشاور میں ایئرپورٹ کے اطراف میں فضائی تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ، پتنگ بازی، کبوتر بازی اور لیزر بیم پر پابندی۔

پشاور میں ایئرپورٹ کے اطراف میں فضائی تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ، پتنگ بازی، کبوتر بازی اور لیزر بیم پر پابندی۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے فضائی تحفظ اور حادثات سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔

 انہوں نے ایئرپورٹ کے اطراف پشتہ خرہ، گلبرگ، سواتی پھاٹک، لنڈی اخون محمد، یونیورسٹی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس حکم کے تحت ان علاقوں میں پتنگ بازی، کبوتر بازی، ہوائی فائرنگ، ڈرون اڑانے، اور ہوائی جہازوں کے لیے نقصان دہ لیزر بیم کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی دو مہینے کے لیے مؤثر رہے گی۔ضلع انتظامیہ کا مقصد شہریوں اور فضائی ٹریفک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی بھی فضائی حادثے سے بچا جا سکے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور فضائی حفاظتی اقدامات میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ محفوظ فضائی سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔