وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں واقع ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کی ایک دیوار گر گئی جبکہ مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔