راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 5 افراد زخمی

راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 5 افراد زخمی

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ، گلشن آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کے مطابق گھر میں گیس لیک ہو رہی تھی اور دھماکا بجلی کا بٹن دبانے سے ہوا۔زخمی افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے، اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔