لاہور میں گیس لیکج سے دھماکا، 4 زخمی

لاہور میں گیس لیکج سے دھماکا، 4 زخمی

لاہور کے علاقے 10 ایچ ماڈل ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے نے علاقہ میں ہلچل مچا دی۔

 ریسکیو 1122 کے مطابق، گیس بھر جانے کی وجہ سے بیسمنٹ میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جناح ہسپتال منتقل کیا۔زخمی افراد میں 11 سالہ حسن سعید، 37 سالہ سمینہ سعید، 14 سالہ علینہ سعید، اور 13 سالہ عرفہ سعید شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے تاکہ صورتحال کو کنٹرول میں لایا جا سکے اور مزید اقدامات کیے جا سکیں۔