لاہور: اٹاری دربار کے قریب گیس لیکج دھماکا، 6 افراد زخمی

لاہور: اٹاری دربار کے قریب گیس لیکج دھماکا، 6 افراد زخمی

لاہور میں فیروزپور روڈ پر اٹاری دربار کے قریب ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر کے ایک کمرے میں گیس لیکج موجود تھی، ہیٹر جلانے کے دوران اچانک دھماکا ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔