ایئرپورٹ روڈ خدا بخش کالونی میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

ایئرپورٹ روڈ خدا بخش کالونی میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

ایئرپورٹ روڈ خدا بخش کالونی میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

 دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ریسکیو 1122 کی ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں جن کی حالت مختلف بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد پولیس اور سوئی گیس کے عملے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کا جائزہ لیا اور مزید گیس لیکیج کے خدشے کے پیشِ نظر قریبی گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ کچن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار گیس لیکج کی شکایت درج کروائی تھی لیکن متعلقہ محکمے نے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔