ڈولفن سکواڈ نے شیرا کوٹ سے پیشہ ور منشیات فروش گرفتار، 1 کلو چرس برآمد

ڈولفن سکواڈ نے شیرا کوٹ سے پیشہ ور منشیات فروش گرفتار، 1 کلو چرس برآمد

راولپنڈی: ڈولفن سکواڈ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیرا کوٹ سے پیشہ ور منشیات فروش گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ڈولفن سکواڈ کے ترجمان کے مطابق دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سوار کو پہلوان چوک پر چیک کیا گیا، جہاں ملزم وقاص کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئیں۔ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کرتا رہا ہے اور اس کے خلاف 33 سے زائد سنگین مقدمات پولیس میں درج ہیں۔گرفتار ملزم کو کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔یہ کارروائی ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہر میں منشیات کی فروخت اور اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔