کویت روایتی منڈیوں سے ہٹ کر نئے سرمایہ کاری مواقع تلاش کر رہا ہے:محمد اورنگزیب سے ملاقات میں گفتگو
ڈیووس(آن لائن)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ریاستِ کویت کے وزیر خزانہ، سبیح عبدالعزیز المخیزیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور کویت کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران کویتی وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان اور اس کے عوام کے لیے کویت کی قدر و احترام کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کویت روایتی منڈیوں سے ہٹ کر نئے سرمایہ کاری مواقع تلاش کر رہا ہے اور پاکستان کو ایک پُرکشش ملک سمجھتا ہے، جہاں افرادی قوت، بڑھتی ہوئی منڈی اور نئے مواقع موجود ہیں