اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں پرکشش سرمایہ کاری مرکز بنانے کی حکومتی کوششیں جاری ہیں،مشترکہ منصوبوں اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ پر زوردیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر و چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے صدر پاکستان چائنا بزنس فورم کی اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان میں زراعت، آئی ٹی، آٹو موبائل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چینی وفدنے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور کاروبار میں آسانی کے اقدامات کو سراہا گیا۔ سی پیک کے تحت نئے کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک چین اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔بزنس ٹو بزنس روابط کے فروغ کو اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کا سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہرکیاگیا