بزنس فسیلیٹیشن سینٹر اور آسان کاروبار ایکٹ جیسے اقدامات نے سرمایہ کاری کے ماحول میں نمایاں بہتری پیدا کی
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بن رہا ہے۔ بزنس فسیلیٹیشن سینٹر اور آسان کاروبار ایکٹ جیسے اقدامات نے سرمایہ کاری کے ماحول میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔ وفاقی وزیر نے ستارہ امتیاز کے حامل معروف صنعتکار طارق رفیع سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی منظرنامے، سرمایہ کاری کے موجودہ مواقع اور نجی شعبے کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کا فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ناگزیر ہے۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ معروف صنعتکار طارق رفیع پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں