موبائل صارفین کی وجہ سے سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے:شزا فاطمہ

وفاقی وزیر آئی ٹی  کی سعودی ٹیلی کام حکام سے ملاقات، سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنی  کے حکام سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔اجلاس میں فائبر نیٹ ورک، کلاوڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی اور فِن ٹیک سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کیا گیا۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ 3.8 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ اور 200 ملین موبائل صارفین کی وجہ سے سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہے۔فریقین نے پاکستان کی کنیکٹ پاکستان 2030 پالیسی کے تناظر میں شراکت داری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا