ریکوڈک میں بیرک گولڈ کی کامیابی پاک کینیڈا معدنی تعاون کی مضبوط مثال ہے:کینیڈین ہائی کمشنر
ریکوڈک نے عالمی مالی معاونت حاصل کر لی جو پراجیکٹ کیلئے سب سے بڑا فنڈنگ راؤنڈ ہے: علی پرویزملک
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات ہوئی ۔پاکستان اور کینیڈا کے درمیان معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ ریکوڈک میں بیرک گولڈ کی کامیابی پاک کینیڈا معدنی تعاون کی مضبوط مثال ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ ریکوڈک نے عالمی مالی معاونت حاصل کر لی جو کسی بھی پاکستانی پراجیکٹ کے لیے سب سے بڑا فنڈنگ راؤنڈ ہے، توانائی کے شعبے میں کینیڈا کی تکنیکی معاونت سرمایہ کاری کے فروغ میں مددگار ہوگی۔کینیڈین ہائی کمشنرنے کہا کہ کینیڈا کی مزید کمپنیوں کو اس سال پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں لانے کے لیے کوشاں ہیں، کینیڈا کی وزارتِ قدرتی وسائل پاکستان کے معدنی شعبے کی معاونت کے لیے تیار ہے،بدلتے عالمی نظام میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے مواقع موجود ہیں