پاکستان ،روس کاتوانائی، معدنیات و دیگر شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

معدنیات شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے جامع اصلاحات کی ہیں،وفاقی وزیرعلی پرویز کی عالمی اقتصادی رہنمائوں سے ملاقاتیں
سلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے دورہ روس کے دوران توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے دورہ روس کے دوران اہم عالمی اقتصادی و توانائی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان سے روسی نائب وزیر قدرتی وسائل و ماحولیات ڈمٹری کوبلکن نے بھی ملاقات کی۔علی پرویز ملک نے اعلیٰ سطح پینل سیشن میں منرلز شعبے میں انقلابی اصلاحات کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معدنیات شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے جامع اصلاحات کی ہیں۔انہوں نے سرمایہ کاروں کو منرلز انویسٹمنٹ فورم کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کی دعوت دی جس میں عالمی کمپنیوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ان کی سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کے سائیڈ لائن پر ترکیہ کے وزیر توانائی سے ملاقات ہوئی، روس کی تیل و گیس کی معروف کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔