سعودی عرب پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کرے گا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دیدی

سعودی کابینہ  کے اجلاس میں‘غزہ   امن منصوبے کے دوسرے مرحلے ،فلسطینی قومی کمیٹی کے قیام اور صدر ٹرمپ  کے  بورڈ آف پیس کے اعلان کا خیر مقدم 
 ریاض(آئی این پی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی دی گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اجلاس میں  پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔غزہ میں جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے، اور فلسطینی قومی کمیٹی کے قیام اور صدر ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ سعودی کابینہ نے غزہ میں پائیدار امن اور امداد کی بلاروک ٹوک ترسیل پر بھی زوردیا ۔