سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے

سب سے زیادہ عرصہ تک خطبہ حج دینے کا اعزاز حاصل رہا،  علماء کونسل کے امیر بھی رہے
نمازِ جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی‘صدر‘وزیراعظم چیئرمین سینیٹ کا اظہار تعزیت
ریاض (آن لائن‘یو این پی)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔عرب میڈیا کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ سمیت سعودیہ بھر کی تمام مساجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مرحوم کو 1999 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں سعودی عرب میں اعلی ترین مذہبی اسکالر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ گچھ عرصے سے علیل تھے۔وہ سعودی عالم، مملکت سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر سکالرز و سائنسی تحقیق اور افتا کی کونسل کے صدر تھے، وہ سعودی دور میں عرفات کے چھٹے مبلغ ہیں، انہوں نے 1402-1436 ہجری (1982 سے 2015ء) 35 سال تک مسجد نمرہ میں خطبہ دیا، اس طرح وہ اسلامی قوم کی تاریخ میں عرفات میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے مبلغ ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  بھی سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحہ غم ہے