26 نومبرکوجھانسی کی رانی بننے والی آج منہ چھپارہی ہےعظمی بخاری

بشری بی بی اچھے بچوں کی طرح خاموش ہیں،جوشیلے خطاب کرنے والی  اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ کر  آئیں
پی ٹی آئی کا انقلاب مہینے میں ایک بار انگڑائی لیتا ہے،جیسے ہی ریاست  رٹ قائم  کرتی ہے انقلاب دم دبا کر بھاگ جاتا ہے
     لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے 26 نومبرکوجوجھانسی کی رانی بن رہی تھی آج وہ منہ چھپارہی ہیں ،آج قوم کوبتاتی ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟ ۔  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بشری بی بی آج اچھے بچوں کی طرح خاموش ہیں،جوشیلے خطاب کرنے والی بشری بی بی آج اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ آئیں،ڈی چوک فتح کرنے آئی تھی آج صحافیوں کے سوالوں پر ایک لفظ نہیں بول سکیں۔  عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ بشری بی بی میڈیا کو بتاتی ڈی چوک سے بھاگنے کا پلان انکا تھا یا گنڈاپورکا تھا؟ آج قوم کوبتاتی ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟ بیچاری نے پہلا انقلاب  یڈ کیا وہ بھی گلے پڑ گیا،بشری بی بی کی غیر سیاسی سوچ اورغیر سیاسی فیصلوں نے انکی پارٹی کو تقسیم کیا ہے۔ صوبائی  وز یر اطلاعات نے   مزید کہا ہے  پی ٹی آئی کا انقلاب فروم ہوم مہینے میں ایک بار انگڑائی لیتا ہے،جیسے ہی ریاست اپنی رٹ قائم  کرتی ہے انقلاب دم دبا کر بھاگ جاتا ہے۔