اسلام آباد:مردہ مرغیوں کے گوشت کے سموسے اور کچوریاں فروخت

پاک پی ڈبلیو ڈی ، غوری ٹاؤن اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فروخت کی جارہی ہے

اسلام آبا د(آن لائن)اسلام آباد میں  مردہ مرغیوں کے گوشت سے بنے سموسے اور کچوریاں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دوکانداروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ،ذرائع کے مطابق مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت چکن سموسے اور کچوریوں میں استعمال کیا جاتا ہے، بون لیس چکن کا گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سے دوکاندار مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت استعمال کر رہے ہیں، بیمار اور مردہ مرغیوں کے گوشت سے بننے  والے سموسے اور دیگر اشیاء اسلام آباد کے پوش علاقوں اور مضافات میں جاری ہے،مردہ مرغیوں کے گوشت سے سموسے اور کچوریاں کھڈا مارکیٹ، ستارہ مارکیٹ، آبپارہ، کراچی کمپنی میں فروخت کیے جارہی ہیں، مردہ مرغیوں کے گوشت سے کھانے پینے کی اشیاء سیکٹر جی سکس،سپر مارکیٹ، ترامڑی چوک، کری روڈ، کھنہ پل کے علاقوں میں فروخت کی جارہی ہیں، پاک پی ڈبلیو ڈی ،  غوری ٹاؤن اور راولپنڈی کے تمام شہری علاقوں میں۔ مردہ مرغیوں کے گوشت سے بنے سموسے اور کچوریاں فروخت کی جارہی ہیں۔