حجرہ شاہ مقیم، دیپالپور ، شیرگڑھ(خصوصی رپورٹ) گیلانی فارمز کے قریب علی الصبح کھڈیاں ضلع قصور کا رہائشی محمد اقبال مختلف مرغی فارموں سے مردہ بدبودار مرغیاں لوڈر رکشہ پر لاد کر سپلائی کیلئے لے جا رہا تھا، خفیہ اطلاع پا کر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر شاہد ممتاز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مردہ مرغیاں پکڑ لیں۔ چیکنگ پر انکا گوشت انسانی جانوں کیلئے خطرناک قرار دیا گیا جو دس من وزنی بتایا گیا۔ ویٹرنری آفیسر کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت شوارما برگر اور پیزا کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا جسکی فروخت روک کر مقامی پولیس کو اطلاع کر دی گئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تاہم مردہ مرغیاں ویٹرنری سٹاف نے موقع پر ہی تلف کر دیں۔