گدھے کے گوشت کی فروخت کا معاملہ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا

ہم ہوٹلوں پر کھانا کھانے جاتے ہیں، گدھے کی فروخت کا معاملہ سنجیدہ ہے:سیدایازشیرازی
گوشت برآمد کرنے کا لائسنس ضرور دیتے ہیں، لوکل سطح پر معاملات دیکھنا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے:سیکرٹری فوڈ 
 اسلام آباد(یواین پی) ہم ہوٹلز پر کھانا کھانے جاتے ہیں، گدھے کی فروخت کا معاملہ سنجیدہ ہے، اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا معاملہ قائمہ کمیٹی تک پہنچ گیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی سید ایاز شیرازی نے یہ معاملہ اٹھایا، چیئرمین کمیٹی نے کہا  گدھے کے گوشت کا معاملہ پورے ملک کا معاملہ ہے جہاں جہاں کارخانے لگانے کی اجازت دی کیا وہاں سے لیکج تو نہیں ہوا؟۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہوٹلز پر کھانا کھانے جاتے ہیں اس لئے گدھے کی فروخت کا معاملہ سنجیدہ ہے۔سیکرٹری فوڈ اینڈ سکیورٹی نے اجلاس میں بتایا  ہمارا کام ملکی سطح پر فوڈ پالیسی کو دیکھنا ہے۔ لوکل سطح پر معاملات دیکھنا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے۔ہم گوشت کو برآمد کرنے کیلئے لائسنس ضرور دیتے ہیں۔