اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے پاکستان سے چین کو گوشت کی برآمدات میں اضافے کے لیے جدید سلاٹر ہاؤسز اور گوشت پروسیسنگ پلانٹس میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا۔وفاقی وزیر کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی وفد کے ساتھ لائیو اسٹاک کے شعبے میں پاک چین تعاون، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور گوشت کی برآمدات بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اپنے وسیع مویشیوں کے ذخیرے، معیاری حلال گوشت کی پیداوار اور موزوں جغرافیائی محل وقوع کی بدولت لائیو اسٹاک کے شعبے میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے