1787 پر موصول 3500 شکایات کا ازالہ

مقدمات کے اندراج کی 1600 سے زائد شکایات حل کی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر 1787 کے سائلین کے مسائل کی داد رسی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔رواں سال کے پہلے 20 دن میں کمپلینٹ سنٹر پر موصول 3500 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مقدمات کے اندراج کی 1600 سے زائد، سست تفتیش کی 810 سے زائد شکایات حل کی گئیں، پولیس سروسز سے متعلق 500 سے زائد، محکمانہ معاملات و دیگر سے متعلق 200 سے زائد شکایات حل کی گئی۔ملزموں کی گرفتاری سے متعلق 160 سے زائد، ریکوری سے متعلق 354، ناقص تفتیش کی 159 سے زائد شکایات حل کر دی گئیں۔جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 75 سے زائد، تبدیلی تفتیش سے متعلق 40 شکایات حل کی گئیں، 1787پر داد رسی کے ذریعے 18 مغویوں کی بازیابی عمل میں لائی گئی