ایس ایس پی محمد نوید کی کھلی کچہری، شکایات کا فوری ازالہ

ناقص تفتیش پر انچارجز کی سرزنش، پولیس کو میرٹ پر ہدایات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں انچارج کمپلینٹ سیل، پی ایس او، پی اے، فوکل پرسن SSOIU اور انچارج تبدیلی تفتیش بورڈ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے فرداً فرداً شکایات بیان کیں، جنہیں سن کر ایس ایس پی نے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ ناقص تفتیش پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز دیے گئے۔ محمد نوید نے میرٹ پر مقدمات نمٹانے اور شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔