آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 کی کارکردگی رپورٹ جاری

 لاہور(کرائم رپورٹر)سال 2025 میں آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2025 کے دوران آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر موصول ہونے والی ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد شکایات کو مؤثر نظام کے تحت حل کیا گیا جو پولیس سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری کا ثبوت ہیترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمات کے اندراج سے متعلق 64 ہزار سے زائد جبکہ سست تفتیش سے متعلق 39 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ پولیس سروسز سے متعلق 7 ہزار 965 سے زائد، محکمانہ امور و دیگر معاملات سے متعلق 9 ہزار 596 شکایات بھی حل کی گئیں۔اسی طرح ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 8 ہزار 603، ریکوری سے متعلق 15 ہزار 209 اور ناقص تفتیش سے متعلق 7 ہزار 853 شکایات کا مؤثر حل یقینی بنایا گیاجھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 3 ہزار 842 جبکہ تفتیش کی تبدیلی سے متعلق 2 ہزار 525 شکایات پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 کے ذریعے داد رسی کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے 1 ہزار 611 مغویوں کی بحفاظت بازیابی بھی ممکن بنائی گئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی تمام شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ  ٹائم لائن کے اندر حل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 1787 کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم کو مزید فعال کر دیا گیا ہیآئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ سسٹم پر موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خود معاملات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔ڈاکٹر عثمان انور نے عوام سے اپیل کی کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں بلا جھجھک آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر رابطہ کریں۔