2 واٹر پلانٹ اور بیکری بند

لاہور (کرائم  رپورٹر )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ویلینشیا، ماڈل ٹا ئون اور انجینئر ٹا ئون میں کریک ڈا ئون کے دوران 2 واٹر پلانٹ اور معروف بیکری کی پروڈکشن اور فروخت بند کر دی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق واٹر پلانٹ سے لئے گئے پانی کے سیمپل فیل ہونے پر بند کر دئیے گئے، بیکری یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے جس کی بنا پر بند کیا گیا۔