سیمپل فیل 3 واٹر پلانٹ بند

 پانی میں آرسینک، کولیفارم و دیگر جراثیموں کی موجودگی پائی گئی،فلٹرز تبدیلی ریکارڈ بھی غائب تھا 
لاہور( کرائم رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری پانی سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران سیمپل فیل ہونے پر 3 واٹر پلانٹس بند کرا دئیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر واٹر سیفٹی ٹیموں نے گلوبل مارکیٹ، بلال پارک اور کنال بینک پر چھاپے مار کر پانی کا معیار چیک کیا۔ پانی میں آرسینک، کولیفارم و دیگر جراثیموں کی موجودگی پائی گئی،انتہائی لازم فلٹرز تبدیلی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا،پیکنگ کے لیے ناقص بوتلوں اور جعلی لیبلنگ کا استعمال کیا جا رہا تھا،ناقص پانی کو پیک کر کے فروخت کرنا سنگین جرم ہے۔