لاہور (خصوصی رپورٹ ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی پر معروف بیکری اصلاح تک بند کر دی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حمید پورہ بازار میں معروف بیکری ا?و?ٹ لیٹ پر چھاپہ مارا اور قوانین کی خلاف ورزی پر بیکری اصلاح تک بند کر دی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا گندے زنگ ا?لود فریزر اور مشینری کا استعمال کیا جا رہا تھا، سٹوریج کے ناقص انتظامات، شیلف پر مری مکھیاں مچھر پائے گئے۔ ممنوعہ رنگ اور ناقص اجزا کی ملاوٹ سے مٹھائی اور کیکس تیار کئے جارہے تھے۔