لاہور (خصوصی رپورٹ ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علامہ اقبال ٹا ئون اور جوہر ٹا ئون میں چھاپے مار کر واٹر پلانٹ اور معروف ریسٹورنٹ کی پروڈکشن اور فروخت بند کر دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا جوہر ٹا ئون میں پانی کا سیمپل فیل ہونے پر واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند کی گئی،سابق دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر معروف ریسٹورنٹ بند کیا گیا۔ ریسٹورنٹ میں قوانین کی خلاف ورزیاں، ملازمین کے میڈیکل ٹریننگ عدم موجود پائے گئے۔ پراسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں، ٹوٹا فرش، اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔