21 الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں مزید 500 بسیں 14 اگست کو فلیٹ میں شامل ہونگی
لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور میں ماحول دوست بسیں چلانے کے منصوبے میں پیش رفت ہو گئی، ابتدائی طور پر 21 الیکٹرک بسیں کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔بسوں کو گرین ٹا ئون بس ڈپو پر کھڑا کیاجائیگا۔تفصیل کے مطابق شہر میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ سسٹم چلانے کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب پہنچ گئیں۔گرین الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں۔ ابتدائی طور پر 21 بسوں کو کراچی سے لایا گیا۔ پہلی مرحلے میں مجموعی طور پر 27 بسیں چین سے کراچی منگوائی گئی تھیں۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بتایا الیکٹرک بسوں کا افتتاح ممکنہ طور پر 15 فروری تک کر دیا جائیگا۔ فیز ٹو میں مزید 500 بسیں رواں سال 14 اگست کو فلیٹ میں شامل ہوں گی۔ بسوں کی چارجنگ کے لئے لاہور میں 3 سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینلز تیار ہوں گے۔ گرین ٹا ئون،جناح ٹرمینل اور ریلوے سٹیشن پر جدید الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز و ٹرمنلز بنائے جا رہے ہیں۔ جناح ٹرمینل پر تین سو بسوں کی کپیسٹی کا ٹرمینلز بنایا جا رہا ہے، بسوں کو آٹھ سال تک کچھ بھی نہیں ہوگا۔ 15 دن نان سٹاپ بسوں کو چین میں رنرز پر چلایا گیا تاکہ ٹیسٹنگ ہو کہ یہ بسیں ہیٹ تو نہیں ہوتیں۔