اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران وزیر داخلہ کو الیکٹرک بسوں اور چارجنگ ڈپو کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محسن نقوی نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ منصوبے سے اسلام آباد کے 1 لاکھ 25 ہزار شہری روزانہ ان بسوں میں سفر کر رہے ہیں، جبکہ ہدف یہ ہے کہ مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار یومیہ تک لے جائے جائیں