الیکٹرک بسوں کا آج افتتاح

 چین سے 11 بسیں لاہور پہنچ گئیں، 16چند روز میں کراچی سے آئینگی 
لاہور (کرائم رپورٹر ) وزیراعلیٰ مریم نواز آج 19 فروری کو الیکٹرک بسوں کا افتتاح کریں گی، جو ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔تفصیل کے مطابق چین سے 11 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں، محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے بتایا 16 بسیں کراچی سے لاہور کچھ دنوں میں پہنچ جائیں گی ، پہلے فیز میں 27 الیکٹرک بسوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔الیکٹرک بسوں کا چارجنگ سٹیشن گرین ٹاؤن میں ہوگا ، ایک بس میں 60 مسافر سفرکرتے ہیں ،کمپنی تمام بسیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کرے گی جبکہ فیصل آباد اور بہاولپور کیلئے بھی الیکٹرک بسوں کے ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں۔