علاقہ واں آدھن کے قریب ڈاکو ئوں نے محمداعظم کوفائرنگ کانشانہ بنایا
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکو ئوں نے فائرنگ کرکے ایک شہری کوقتل کردیا ، تفصیلات کے مطابق ماجرہ کا رہائشی محمداعظم پولیس تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ واں آدھن کے قریب جارہاتھا کہ ڈاکو ئوں نے لوٹنے کی غرض سے اْسے روکنے کی کوشش کی، نہ رْکنے پر ڈاکو ئوں نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجہ میں محمداعظم موقع پردم توڑگیا، پولیس تھانہ صدر پتوکی نے مقدمہ درج کرلیا، علاقہ بلوکی کے قریب ڈاکو ئوں نے اعظم علی سے 1لاکھ 12ہزار نقدی ،2موبائل فونز ، مدکے کوٹ رادھاکشن کے قریب طاہر رضا کے پٹرول پمپ پر آنے والے ڈاکو ئوں نے 20ہزار نقدی ،2 موبائل فونز ، واندر موڑ سرائے مغل کے قریب ڈاکو ئوں نے محمدحسین میو سے نقدی ، موٹرسائیکل ،بھٹہ چودھری یوسف چک نمبر 59کے قریب ڈاکو ئوں نے صدام حسین سے 60ہزار نقدی ، 2موبائل فونز ، ببر کھائی روڈ ٹبہ بھاگیوال کے قریب ڈاکو ئوں نے حافظ محمدشاکر سے 40ہزار نقدی، موبائل ، موٹرسائیکل ، کیسرگڑھ کے قریب ڈاکو ئوں نے عبدالحمید سے نقدی، موبائل فون ، موٹرسائیکل،نتھے خالصہ کے قریب ڈاکو ئوں نے رضوان سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی۔ سرکلر روڈ کھڈیاں سے شہباز مسیح کے گھر کے تالے توڑ کر چور 80ہزار نقدی، 5لاکھ مالیت کے دو تولے طلائی زیورات ،جماعت پورہ میں عثمان کے کارخانہ سے چور 1لاکھ 85ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لے گئے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔