مزاحمت پرشہری زخمی،ڈاکو5لاکھ نقدی،کارچھین کرفرار

دکاندارسیموٹرسائیکل،نقدی لوٹ لی،3لوڈررکشے،4موٹرسائیکلیں چوری
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکو ئوں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ بھمبہ کلاں کے قریب نعمان جٹ سے ڈاکو ئوں نے 5لاکھ نقدی اور کار چھین لی، مزاحمت کرنے پر فائر مارکر اْسے زخمی کردیا،جسیہسپتال منتقل کردیاگیا ہے، سہارن کے چھانگامانگا کے نزدیک ڈاکو ئوں نے ابرارالحق سے 90ہزار نقدی ودیگر سامان ، علاقہ ٹولواں والا بائی پاس پر پان فروش محمدحمزہ کی دْکان پر ڈاکو ئوں نے پان لینے کے بہانے اْس سے 35ہزار نقدی، موبائل فون ، موٹرسائیکل ، دفتوہ روڈ مائنر کے قریب ڈاکو ئوں نے محمدشفیق سے 40ہزار 500 نقدی ، موبائل فون ، اْولکھ موڑ صدر پھول نگر کے قریب ڈاکو ئوں نے رفیق مسیح سے رکشہ چھین لیا،پولیس تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ میاں والا گھاٹ میں منیراحمد کی دْکان کے تالے توڑ کر ملزموں نے 11لاکھ 40ہزار روپے مالیت کے یو پی ایس ، بیٹریاں ، کوٹ بوٹا سنگھ چونیاں میں منظورحسین کی حویلی کے تالے توڑ کر ملزموں نے 4لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کرلیا۔مختلف مقامات سے جاوید،محمدعباس اورجوادکے لوڈررکشے، شرافت علی ، مدثر ریاض جوئیہ ، محمد آصف اور محمدرمضان کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، پولیس مصروف کارروائی ہے۔