وارداتیں : ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان لہولہان

سبزہ زار میں 18سالہ علی حیدر کو ڈاکوؤں نے گولی ماری ، مختلف علاقوں میں شہری قیمتی سامان سے بھی محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں سیلاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان چھین لیا ذرائع کے مطابق سبزہ زار میں دوران واردات شہری زخمی 18سالہ علی حیدر کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی ماری۔ڈاکوؤں نے اعوان ٹاؤن کے قریب نوجوان کو روکا اور لوٹ مار کی جبکہ شادمان میں وقار سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور دیگر سامان,لاری اڈا میں جاوید سے1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں دلاور سے1 لاکھ70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔ گرین ٹاون میں قاسم سے1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں رضوان سے 1لاکھ 55ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،نوانکوٹ میں شہزاد سے1لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. ٹاون شپ اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ مصطفی آباد اور شادباغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔