ساہیوال ( خصوصی رپورٹ) ڈکیتی مزاحمت پرشہری کوگولی مارکرزخمی کردیاگیا،بتایاگیاہے کہ عارفوالا روڈپر 91/9-Lکے قریب رائس ملز کے مالک احمد آکے دو ملازم سجاد اور عطاء آ رات کے وقت بریف کیس دینے موٹرسائیکل پر رائل پام کالونی جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار 2ملزموں نے پیچھے سے ان کے موٹرسائیکل کو ہٹ کر کے انہیں نیچے گرایا اور ملازمین سے بریف کیس میں موجود 10لاکھ روپے اور مختلف بینکوں کے 23چیک چھینے ،جس پر ملازم سجا دنے مزاحمت کی توملزموں نے گولی مارکر اسے زخمی کردیااور بریف کیس چھین کرفرارہوگئے۔پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے نامعلوم ملزموں کے خلاف زیردفعہ394ت پ مقدمہ درج کرلیاہے۔