گن پوائنٹ پر لوٹنے والا 4رکنی گروہ گرفتار

علی نعمان ،ارسلان ،محمد اویس سیموئل گرین ٹاؤن ،باگڑیاں ،والٹن کے رہائشی نکلے
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ گرین ٹاؤن میں ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ٹاؤن شپ, قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور گرین ٹاؤن پولیس نے گن پوائنٹ پر لوٹنے والا 4گروہ گرفتار گرفتار ملزمان میں علی نعمان ،ارسلان ،محمد اویس سیموئل مسیح, وغیرہ شامل ہیں ملزمان گرین ٹاؤن باگڑیاں ،والٹن روڈ کے رہائشی ہیں، ملزمان متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں ملزمان راہ گیروں سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں اور موبائل بھی چھینتے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف دکانوں میں بھی وارداتوں کا اعتراف کیاگرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں درج 6 مقدمات ٹریس کر لئے گئے ملزمان سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد ہوا، مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاصدر ڈویڑن میں وارداتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں