قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،4رکنی بیٹری چور گروہ گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی متحرک بیٹری چور کوگرفتار کرکے3 عدد رکشہ پلاس رینچ اور 19 عدد بیٹریاں برآمد کی گئی پولیس کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیاملزمان قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ٹاؤن شپ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ملزمان ملکر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھیملزمان بیٹریاں چوری کرنے کے لیے پلاس اور رینچ کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان میں رضوان، علی رضا، محمد علی اور معضم شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد نیبیٹریاں چوری کرنے والے گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں