ڈاکوئوں کی شہریوں کویرغمال بناکر لوٹ مار

گارڈن ٹائون میں شہری سے 1لاکھ 65ہزار کی نقدی ودیگر سامان چھین لیاگیا
نصیر آباد ، ساندہ سے گاڑیاں، سمن آباد، راوی روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کے طلائی زیورات ،موبائل فون ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا۔ گارڈن ٹائون میں کاشف سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور دیگر سامان، گوالمنڈی میں ذوالفقار سے1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں عقیل سے1 لاکھ55 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،اسلام پورہ میں عاصم سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں شاہد سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں قیصر سے1لاکھ 35ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، نصیر آباد اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد ،راوی روڈ اور شاہدرہ ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔