بھارت میں ڈاکوئوں کی دو ٹرینوں میں لوٹ مار

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ڈاکوئوں نے دو ٹرینوں کو روک کر لوٹ لیا، اس دوران ڈاکوئوں نے مسافروں کو قیمتی سامان اور رقم سے محروم کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوٹی شری رامولو نیلور ضلع کے آلور روڈ اور پوڑوگوپاڑو سٹیشنوں کے درمیان ڈاکوئوں نے یہ واردات بلا خوف و خطر انجام دی۔ڈاکوئوں نے ٹرین کے سگنل میں تکنیکی خرابی پیدا کرکے بنگلور ایکسپریس اور چندی گڑھ ایکسپریس کو روک لیا۔ اس کے بعد خواتین سے سونے کے ہار اور ان کے بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔