ٹبی سٹی میں شہری سے سوا لاکھ نقدی ، موبائل ودیگر سامان چھین لیاگیاجنوبی چھائونی ، گلشن راوی سے گاڑیاں، چوی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی میں عاصم سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی ٹائون میں شبیر سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں مشتاق سے1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں یاسین سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں عبدالرزاق سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، جنوبی چھائونی اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ راوی روڈ ،ساندہ اور باغبانپور ہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔