گجر پورہ میں شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا ،عمر کو لوٹنے کی ویڈیو وائرل
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مناواں میں جمشید کی گیس سلنڈروں کی دکان سے لاکھوں روپے اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ڈاکو واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔مانگا منڈی میں افضل سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاون میں فائق سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔شادباغ میں عظیم سے1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں الیاس سے 1لاکھ 55ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں یاسر سے 50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.لیاقت آباد اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک ساندہ اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق تھانہ گجر پورہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات شہری عمر کو اس کے گھر کی دہلیز پر ڈاکوئوں نے لوٹ لیاواقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی فوٹیج میں دو ڈاکوئوں کو گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ڈاکو شہری سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے شہری عمر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔